کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر باغی ٹی وی کا 10 دن کا سوگ منانے کا اعلان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور آرٹیکل 35 اے اور 370 میں ترمیم پر باغی ٹی وی نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے. اس سلسلے میں باغی ٹی وی کا لوگو سیاہ رنگ میں رہے گا. واضحرہے کہ باغی ٹی وی پچھلے تین دن سے کشمیر پر خصوصی نشریات اور رپورٹس پیش کر رہا ہے اور لمحہ بہ لمحہ ہر اپ ڈیٹس کو واضح کرتاآیا ہے.باغی ٹی وی آگلے دس دن تک بھی کمشمیر اور کشمیریوں کی حمایت کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.
واضحرہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.
اس سلسلے میں باغی ٹی وی نے پہلے ہی ان رپورٹس کو بریک کر دیا تھا کہ بھارت کشمیر کے اندر کیا کرنے جا رہا ہے.اور آخر کار بھارت نے وہی کیا جس کا ڈر تھا.