اداکارہ سوہائے علی آبرو جنہوں نے تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ڈانس کرنا ایکٹنگ سے زیادہ اچھا لگتا ہے. میں نے کم عمری میں ہی کلاسیکل ڈانس کرنا سیکھا تھا ، مجھے آج بھی ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس پسند ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ اور فلموں میں کام کیا ہے اور دونوں پلیٹ فارمز پرکام کرنے کا انداز نہایت الگ ہے. اور میںدونوں جگہ کام کرنے کو انجوائے کرتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ہی طرح کا کام کرنا پسند نہیں کرتی میری کوشش ہوتی ہے کہ میںالگ کردار کروں اور جب بھی مجھے کوئی پراجیکٹ آفر ہو وہ ایسا ہو کہ جس کو کرکے لوگوںکو یہ لگے کہ ہم تو پرانی سوہائے آبرو کو دیکھ رہے ہیں.
”سوہائے آبرو نے کہا کہ میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میرا فوکس کس پر زیادہ ہو گا اب ڈرامہ یا فلم” ، چاہے اچھا ڈرامہ آفر ہو یا فلم . میں صرف کردار دیکھوں گی. انہوں نے کہاکہ بہت جلد اپنے مداحوں کو میں کسی نہ کسی پراجیکٹ میں ضرور نظر آئوں گی . سوہائے نے کہا کہ ٹی وی اور فلم دونوں جگہ اچھا کام ہو رہا ہے.