سوہائے علی آبرو جنہوں نے کم عرصے میں اپنا نام اور اپنی ایک خاص پہچان بنائی انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی . انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے لوگ کہا کرتے تھے ہمیںنہیں لگتا کہ تم شادی کرو گی اور مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھاکہ میری شادی ہو گی یا میں شادی کروں گی لیکن اللہ نے قسمت میںلکھا ہوا تھا لہذا میری شادی ہو گئی اور سارے معاملات بہت اچھے سے ہو گئے. میں اپنے شوہر کو 17 سال کی عمر سے جانتی تھی ، ہم دونوں کے کچھ میوچل فرینڈز تھے لہذا ہمارا ملنا
جلنا رہتا تھا ، ہم ایک دوسرے سے ملتے رہتے تھے ، اور ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے. کافی سال گزرنے کے بعد ہمیں لگا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کر لینی چاہیے تو ہم نے شادی کر لی اور میں ایک بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں. میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے ایک بہت ہی اچھا جیون ساتھی دیا ہے. سوہائے نے کہا کہ مجھے شاید میرے شوہر سے بہتر کوئی ساتھی مل ہی نہیں سکتا تھا ہم ایک دوسرے کی عادات کو پہلے سے اچھی طرح جانتے تھے.