پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزر محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔
باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے کرکٹر شہزر محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزر محمد شعیب محمد کے بیٹے ہیں جو خود بھی کرکٹر رہ چکے ہیں جب کہ شہزر فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور ستمبر 2019 میں سندھ کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیا تھا۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت سوہا اور شہزر کے دوستوں نے شرکت کی۔
اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جب کہ ہدایت کار فہیم برنی اور ندیم بیگ بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
جوڑی کو اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔