مزید دیکھیں

مقبول

سہیل احمد نے کس اداکار کو اپنا استاد کہہ دیا ؟‌

اداکار سہیل احمد جو عزیزی کے نام سے بھی جانے جاتےہیں انہوں نے گزشتہ روز معروف اینکر کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کے ٹریلر لانچ میں شرکت کی . چونکہ سہیل احمد اس فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ سوچ کرکے کردار سائن کئے کہ ان میں کچھ مختلف ہو، اور کامران شاہد نے جو مجھے کردار آفر کیا وہ کافی مختلف تھا. انہوں نے کہا کہ فلم میں محمود اسلم نے کمال کی اداکاری ہے میں نے توہمیشہ ہی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے استاد ہیں تو بے جا نہ ہوگا. انہوں نے ہمیشہ ہی ایسا کام کیا ہے جو ان کو دوسروں سے یکسر منفرد بناتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم ہوئے تم اجنبی کو بڑے سکیل پر بہت محنت کے ساتھ بنایا گیا ہے اگران کو کوئی سین

دوبارہ کرنا پڑا تو انہوں نے کیا. کامران شاہد ایک باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں انہوں نے کہانی کے مطابق کاسٹنگ کی ہے اور اپنے والد سے بھی انہوں نے ڈائریکٹر بن کر ہی کام لیا. امید ہے کہ شائقین کو ہم سب کی یہ کوشش ضرور پسند آئیگی. سہیل احمد نے یہ بھی کہا کہ ایسی فلمیں سالوں میں بنتی ہیں اور پاکستان میں ایسی فلمیں کم بنی ہیں جیسی ہوئے تم اجنبی ہے.