شوہر کی قاتل بیوی دو سال بعد آشنا سمیت گرفتار

شوہر کی قاتل بیوی دو سال بعد آشنا سمیت گرفتارکر لی گئی،مقتول اپنی بیوی کو اس کے آشنا کے ساتھ ملنے سے روکتا تھا۔ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کروادیا

سی آئی اے صدر ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے 2سال قبل شہری کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کی بیوی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل 2پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایات پر انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے صدررضوان منظور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2سال قبل شہری یاسر صدیقی کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کی بیوی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمہ عالیہ بی بی نے اپنے آشنا طاہر خان اور فیضان کے ذریعے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کروا دیا تھا۔ مقتول اپنی بیوی کو اس کے آشنا طاہر خان کے ساتھ ملنے سے روکتا تھا جس کا اسے رنج تھا۔ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کا بھیانک منصوبہ بنایا۔

قتل کی سنگین واردات کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سفاک ملزمان کی گرفتاری پر سی آئی اے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.