معروف اداکارہ سوہائے علی آبرو جنہوں نے ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی شادی کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لئے شوبز سے دوری اختیار کر لی تھی، لیکن انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ وہ بہت جلد ہی شوبز میںواپسی کررہی ہیں. انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ میں ڈرامہ سیریل جنٹلیمین میں اہم کردار ادا کررہی ہوں اور اس حوالے سے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں.مجھے خوشی ہےکہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے. ڈرامے کی کہانی بہت اچھے سے لکھی گئی ہے ہر کردار اپنی جگہ کہانی میں فٹ بیٹھا ہے.
یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جینٹلمین‘ کو معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار استاد حسام حسین ہیں۔اس ڈرامے میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دیکھا جائے گا۔اور شادی کے بعد سوہائے علی آبرو پہلی بار کسی پراجیکٹ میںدکھائی دے رہی ہیں .