اسلام آباد: اے اہل کشمیر میں تمہیںتنہا نہیں چھوڑوں گا ، میںہر جگہ جا کر تمہارا مقدمہ لڑوںگا اور میںیہ بھی اعلان کرتا ہوں جب تک کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد نہیںہوجاتے تمہارے ساتھ اظہار یکجہتی خود بھی کروں گا اور یہ پاکستانی بھی اپنے کشمیری بھائیوںسے اظہار یکجہتی کریںگے،
یہ تاریخی الفاظ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تھے جو انہوںنےچند دن قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہے اور اب اس پر عمل بھی جاری ہے، اسی تجویز پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم ہر جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجتہی کرتی ہے، اس جمعہ بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا، وزارت داخلہ نے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔یوم کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانا ہے، جمعہ کو ہی وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے، عمران خان کشمیر میں مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔