واشنگٹن :صومالی نژاد امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے شوبزکی دنیا سےتوبہ کرلی ،اب بقیہ زندگی آخرت کی تیاری کے لیے وقف،اطلاعات کے مطابق حلیمہ عدن جو کہ ایک صومالی نژاد امریکی ماڈل ہیں نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارے کا عہد کرلیا ہے ،

ذرائع کے طابق حلیمہ عدن جس نے مس مینیسوٹا یو ایس اے پیجینٹ میں حجاب اور برکینی پہننے والی پہلی خاتون مدمقابل کی حیثیت سے بڑی شہرت کمائی اب وہ اس فیشن کی دنیا کوخیر باد کہہ چکی ہیں ، حلیمہ عدن کہتی ہیں کہ بہت گناہ ہوگئے اب اللہ سے استغفار کےلیے بقیہ زندگی گزاروں گی

 

https://twitter.com/Kinglimaa/status/1331567009641926656

23 سالہ حلیمہ عدن نے انسٹاگرام پرآتے ہی بہت سی متنازعہ کہانیوں کی وجہ سے بہت زیادہ ہی معروف ہوگئی تھیں اب ان کارگزاریوں سے جان چھڑانا چاہتی ہیں

حلیمہ عدن کہتی ہیں کہ بہت گناہ کرلیے اب اللہ سے بخشش کی دعا ہے،

انہوں نےامریکی معاشرے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جوکم تراسے مزید کم تررکھنے کی کوشش کی جاتی ہےجیسے افریقہ کے لوگوں کے بارے میں امریکیوں کا گمان ہے، اوریہ چیز قوموں کےلیے اچھا گمان نہیں ہے

Shares: