صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو دھماکے کی ذمے داری خاص تنظیم نے قبول کر لی

0
72

صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری خاص تنظیم نے قبول کر لی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں حرکت الشباب تنظیم نے ہفتے کے روز دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ حرکت الشباب جماعت القاعدہ تنظیم کی اتحادی ہے۔

پیر کے روز جاری ایک آڈیو ریکارڈنگ میں حرکت الشباب کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں ترکی کے قافلے اور صومالی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ترک ملازمین پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

آڈیو ٹیپ میں ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم واقعتا صومالیہ کے مسلم معاشرے کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کرتے ہیں اور ان مسلمانوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو اس کارروائی کے دوران جاں بحق اور زخمی ہوئے یا اُن کی املاک تباہ ہوئیں”۔

عام طور پر حرکت الشباب اُن حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کرتی جس میں شہریوں کا بڑا جانی نقصان ہوتا ہے۔ تنظیم کو اندیشہ ہے کہ اس طرح وہ صومالی شہریوں کے ایک حصے کی جانب سے حاصل حمایت کھو دے گی۔ہفتے کے روز دھماکے کے وقت ایک بس میں 16 یونیورسٹی طالب علموں کے علاوہ ترک شہری بھی موجود تھے۔

حرکت الشباب تنظیم کے ترجمان نے ترکی پر الزام عائد کیا کہ وہ صومالیہ پر "قبضے” کے لیے کوشاں ہے اور اس نے ملک کے تمام "اقتصادی وسائل پر قبضہ” جما لیا ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ” تُرک ہمارے دشمن ہیں ،،، جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے ملک سے ان کے انخلاء تک لڑائی کا سلسلہ ہر گز نہیں روکا جائے گا۔

Leave a reply