لاہور:کچھ ممالک عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں،انتخابات کے اخراجات دینے کی بھی پیشکش کی ،لیکن ایسا نہیں ہوگا،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، یہ ممالک نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں، اخراجات دینے کی پیش کش بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہے، جبکہ کچھ ممالک وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سمندر پار کچھ ممالک چاہتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت ختم کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں۔ یہ ممالک مسلسل نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جبکہ ان ممالک نے تو یہاں تک پیش کش کر دی ہے کہ نئے الیکشن کیلئے اخراجات بھی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ہارون رشید کا دعویٰ ہے کہ اسی وجہ سے پاکستان میں کچھ لوگ مسلسل حکومت کیخلاف اچھ کود کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کی اچانک اچھل کود کی اصل وجہ یہی معاملہ ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چاہے جتنی بھی غلطیاں کی ہوں، کسی دوسرے ملک کو اختیار نہیں کہ ان کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرے۔

سنیئرصحٍافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا اختیار صرف پاکستان کی عوام کے پاس ہے۔ کسی ملک کی خواہش پرعمران خان نہ تو دباومیں آنے والا ہے اورنہ جھکنے والا وہ وقت پورا کرے گا اورببانگ دہل کرے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ ممالک ہیں‌جو پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے

Shares: