مجھے دھمکایا جا رہا ہے سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی کا دعوی

سلمان خان نے مجھ پر زہنی اور جسمانی تشدد کیا
somi ali

بالی وڈ اداکارہ صومی علی نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ میں جو ٹویٹس کررہی ہوں ان کو ڈیلیٹ کروں. میں ایسا نہیں کروں گی. انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے مجھ پر زہنی اور جسمانی تشدد کیا، میں بہت سال خاموش رہی لیکن اب خاموش نہیں رہنے والی. سلمان خان ایک بہت بڑا سٹار ہے وہ لوگوں کے کیرئیر بنا بھی سکتا ہے اور برباد بھی کر سکتا ہے. لہذا میں پھر بھی اس سے نہیں ڈرتی. اس نے میری زندگی تباہ کی مجھے برباد کیا. مجھے مارا پیٹا. بہت خاموش رہ لیا.

اب میرا جو دل کرے گا میں وہ لکھوں اور وہی کہوں گی ، مجھے دھمکایا نہ جائے کہ میں اپنی پوسٹیں ڈلیٹ کروں، میں نے اپنی کوئی بھی پوسٹ ڈیلٹ نہیں کرنی اور کیوں کروں میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ ، جو سچ ہے اسکو سامنے آنا چاہیے. یاد رہے کہ صومی علی سلمان خان کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں انہوں نے صومی علی کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھائیں اس کے بعد ان کو راستے میں چھوڑ دیا اور نئی گرل فرینڈز کی طرف چل دئیے ،صومی علی کے دل سے آج تک یہ بات نہیں گئی اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے سلمان خان مارتا پیٹتا تھا.

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Comments are closed.