پڑوسی کے گھر سے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی

gold

کراچی میں پڑوسی کے گھر سے 20 تولے سونا چرا کر خاتون عمرے پر چلی گئی۔

باغی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے علاقہ لیاری کے بغدادی محلے میں ایک خاتون نے پڑوسی کے گھر سے سونے کے زیورات چرائے جس کے بعد وہ انہیں بیچ کر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی، 20 تولے سونے کے زیورات کی چوری کا مقدمہ 27 اکتوبر کو پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی تو انٹیلی جنس معلومات پر پہلے ملزم عمران کو گرفتار کیا تو ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی شہناز نے چوری کی، ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی، ملزمہ نے 17 تولے سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چلی گئی، ملزمہ شہناز سے 3 تولے سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، مزید برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔دوسری طرف سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کے گھر چوری کرنے والا ملزم 11 سال بعد گرفتار کر لیا گیا، 11 سال قبل 44 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم ان کے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا، ملزم بلال نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار چور بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم 15 برس میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے، ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفینس کے بنگلوں اور کوٹھیوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا جس کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Comments are closed.