عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا تاہم پاکستان میں آج بھی سونا ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کی کمی آگئی۔
10گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1923 ڈالر کا ہوگیا تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 گرام سونا 4972 روپے اور فی تولہ سونا 5800 روپے سستا ہوگیا تھا اور کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر آگئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا اور آج بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر ایک روپے 99 پیسے سستا ہوکر 302 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا، یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔