بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یاد کیا ہے اس واقعہ کو جس کے بعد ان کو نئی زندگی ملی ، سونم کپور بتاتی ہیں کہ میں اپنی فلم نیرجا کی تشہری مہم میں لگی ہوئی تھی ، میرے ساتھ میرے کو سٹار کنال وال بھی تھے ہم کہیںجا رہے تھے ، کہ ایکدم ہماری گاڑی رک گئی ، گاڑی رکی تو مجھے محسوس ہواکہ کچھ غلط ہونے جا رہا ہے ، میں نے اپنے دوست کنال روال سے کہا کہ جلدی باہر نکلو گاڑی سے ، چھلانگ لگا دو ، میں نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی ،دیکھا کہ گاڑی میں آگ لگ رہی ہے ، میرے دوست کنال کی سائیڈ کا دورازہ نہیں کھل رہا تھا ، میں
نے دروازہ کھولنے میں مدد کی جیسے ہی وہ گاڑی سے باہر آیا ہم بھاگ کر چند قدم آگے گئے تو گاڑی میں مکمل طور پر آگ لگ گئی اور وہ دھماکہ ہوا اور گاڑی تباہ ہو گئی، وہ واقعہ آج بھی یاد کرتی ہوں تو دل ڈر جاتا ہے ، اس واقعہ کے بعد مجھے دوسری زندگی ملی . میری اس وقت عمر محض پندراں برس تھی ، سونم کپور نے کہا کہ انسان کے ساتھ بعض حادثے ایسے ہوتے ہیں جو زہن پر نقش ہوجاتے ہیں وہ حادثہ ایسا ہی ہے میرے زہن میں نقش پر چکا ہے. آج بھی سوچوں تو دل ڈر جاتا ہے.








