سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
باغی ٹی وی : سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 1950 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1671 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 80 ہزار 675 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 42 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 1638 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک ہزار روپے فی تولہ ہے. اس سےپہلے جنوری میں اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 77503 روپے ہوگئی تھی۔ ۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ کل 155.80 روپے میں دستیاب تھا۔