رنگت گوری نہ ہونے کی وجہ سے میرے رشتہ دار اپنے گھر نہیں بلاتے تھے سونم باجوہ

0
91

انڈین پنجابی فلموں کی نمبر ون ہیروئین سونم باجوہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جس بھی مقام پر پہنچی ہوں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے پہنچی ہوں ۔ ورنہ تو مجھے میری رنگت فئیر نہ ہونے کی وجہ سے بہت تکلیفیں اٹھانا پڑیں۔ مجھے میرے رشتہ دار اپنے گھروں میں ہونے والی تقریبات میں نہیں بلاتے تھے کیونکہ میری رنگت گوری نہیں تھی ، سونم نے کہا کہ جب میں بڑی ہو رہی تھی تو میرے اردگر گرد اور خصوصی طور پر خاندان کے لوگوں نے مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت پریشان کیا۔ میں تنہائی کا شکار تھی مجھ سے کوئی ملتا نہیں تھا یہاں تک کہ مجھے آج تک میرے بہت سارے رشتہ داروں کے گھروں کا نہیں پتہ کہ وہ کیسے ہیں کیونکہ مجھے بلایا نہیں جاتا تھا، خاندان میں کسی کے

گھر اگر کوئی تقریب ہوتی تو مجھے نہ بلایا جاتا ،سونم باجوہ نے کہا کہ اس ساری صورتحال نے مجھے بہت پریشان کیا میں زہنی طور پر اذیت میں رہتی تھی ۔ جب میں فلموں میں آئی تو شروع شروع میں میری رنگت کی وجہ سے مجھے کام نہ ملا ، مجھے ایسا لگا کہ شاید یہی میری قسمت ہے لیکن میں نے مسلسل محنت کی اور محنت کا دامن نہ چھوڑا اور آج میں جس بھی مقام پر ہوں مجھے کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔ لیکن بچپن میں جو میرے ساتھ میری رنگت کی وجہ سے ہوا اسکا اثر میرے دماغ پر آج تک ہے۔ یادرہے کہ سونم باجوہ انڈین پنجابی فلموں کی نامور ہیروئین ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں۔

Leave a reply