ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صحبزادی اداکارہ سونم کپور نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تاجر آنند آہوجا اور ان کی اہلیہ سونم کپور والدین بننے جارہے ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگی۔

ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

رپورٹ کے مطابق سونم اور آنند سنہ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب یہ جوڑی نئے مہمان کی آمد کی منتظر ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

اداکارہ نے اپنے آنے والے پہلے بچے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت پیغام لکھا کہ ہمارے چار ہاتھ تمہاری بہترین پرورش میں استعمال ہوں گے، دو دل تمہارے دل کے ساتھ مل کر دھڑکیں گے، بحیثیت فیملی ہر قدم پر ہمارا ساتھ اور محبت برقرار رہے گی۔

کرینہ کپور نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی

سونم کپور نے مزید کہا کہ ہم تمہیں خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں اداکارہ کی اس خوشخبری پر کرینہ کپور سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے انہیں مبارک باد دی اور جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔


بیٹی نے خوشخبری سنائی تو جلد ہی نانا بننے والے انیل کپور خوشی سے نہال ہوگئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا اب میں اپنی زندگی کے سب سے پرجوش کردار کیلئے تیار ہو رہا ہوں اور وہ ہے نانا کا کردار، اب ہماری زندگیاں ہمیشہ کیلئے تبدیل ہوجا ئیں گی، میں بہت زیادہ شکر گزار ہوں، سونم اور آنند نے ہمیں وہ خوشخبری سنائی ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: