پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ‌فنکار بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں. کچھ روز پہلے اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل کو آڑھے ہاتھوں لیا. اب سونم کپور بھی آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں‌آواز بلند کی ہے. انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر دو سٹوریز شئیر کیں . پہلی اسٹوری میں چھ مرتبہ ایک ہی جملہ دہرایا گیا ہے کہ غزہ کی آدھی آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ سونم کپور نے دوسری اسٹوری میں اسرائیل کی حمایت کرنے اور فلسطین کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اسرائیل کے بچوں کی زندگی کے لیے آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے تو فلسطین کے بچوں کی جانوں کیلئے بھی آواز بلند کرنا ہم پر فرض ہے، دونوں کی ہی زندگیوں کی قیمت ایک جیسی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ”مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اسرائیل کی حمایت کس لئے کی جا ر ہی ہے وہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں،” لیکن پھر بھی ان کی حمایت کرنا اور فلسطین کے حق میں آواز نہ اٹھانے سے زیادہ بے حسی کوئی نہیں‌ہو سکتی. یاد رہے کہ سونم کپور کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو ڈنکے کی چوٹ پر اپنی بات کہتی ہیں. فلسطینیوں کے حق سونم کا بولنا سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا ہے.

غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

Shares: