سونم کپور برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی

بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن اور اسکے حوالے سے کی جانے والی تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہو رہا ہے ، یہ تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی . میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اسی حوالے سے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس گریںڈ کنسرٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی پرفارمنس دیں گی ، اور پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سونم کسی ایسے جشن کا حصہ بننے جا رہی ہیں. اس گرینڈ کنسرٹ میں سونم کپور کے علاوہ میںکیٹی پیری، ٹام کروز بھی اپنی پرفارمنس دیں گے . ٹام کروز نے 1997 میں شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد اب گرینڈ کنسرٹ میں وہ جلوہ

گر ہو رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس سے وہاں مدعو مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہیں. سونم کپور اس گرینڈ کنسرٹ کا حصہ بن رہی ہیں یہ خبریں تو سامنے آ چکی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے اس ھوالے سے لب کشائی نہیں کی. یاد رہے کہ سونم کپور بالی وڈ‌اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں اور انہوں نے بالی وڈ میں اپنا نام بہت جلد بنایا ہے. سونم اپنے بچے کی پیدائش کے بعد اپنی گھریلو زندگی میں مصروف ہیں.

Comments are closed.