سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
باغی ٹی وی :پاکستان میں سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے نرخ پر فروخت ہونے لگا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 1825 ڈالر مقرر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1929 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 308 روپے ہو گئی۔

یاد رہے گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ واضح رہے کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت زوال پذیر ہے جس کا نتیجہ سونے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

Shares: