سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

0
38

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

باغی ٹی وی :ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ یا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1 ہزار 844 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 95 ہزار 165 روپے ہو گئی ہے

Leave a reply