سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

باغی ٹی وی :ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 امریکی ڈالر بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی نئی قیمت 1 ہزار 990 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

صبح آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 17ہزار800 روپے پر برقرار رہی۔ 10گرام سونےکی قیمت ایک لاکھ994 روپے پر برقرار رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments are closed.