گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

بغیر اجازت گانا استعمال کرنے پر انہیں پانچ لاکھ روپے ادا کئے جائیں میاں نوید اختر
0
35

فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر میاں نوید اختر نے ٹی وی کمرشل میں فلم کا گانا بغیر اجازت استعمال کرنے پر ملک کی مشہور کمپنی میزان کو خط ارسال کردیا ہے جس میں ان خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا گیا ہے۔میاں نوید اختر نے اپنی کمپنی”سکرین ایکسچینج” کی طرف سے میزان گروپ آف آئل کمپنی کے نام خط میں لکھا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنے کمرشل میں فلم”دکھ سجناں دے” کا مشہور ترین گانا”سانوں نہر والے پل تے بلا کے” بغیر اجازت استعمال کیا ہے جس کے تمام قانون حقوق ان کے پاس ہیں۔

”ہلچل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خط میں مزید لکھا گیا کہ مذکورہ فلم کا گانا یا کوئی دوسرا حصہ بغیر اجازت استعمال نہیں کیا جاسکتا” اس کے باوجود میزان کے کمرشل میں ماضی کا یہ مقبول ترین گیت استعمال کیا گیا ہے جو اداکارہ صاحبہ پر شوٹ ہوا اور اس کے لئے کسی سے بھی اجازت نہیں لی گئی۔میاں نوید اختر نے مطالبہ کیا کہ بغیر اجازت گانا استعمال کرنے پر انہیں پانچ لاکھ روپے ادا کئے جائیں ورنہ بصورتِ دیگر کمپنی کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس چوری کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کرائی جائیگی .

تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی کا رجحان فیضان شیخ کی طرف نمایاں

انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

Leave a reply