عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فیملی خوشی کے مارے پھولے نہیں سما رہی ، ہر فیملی ممبر رنبیر اور عالیہ کی بیٹی کو لیکر پرجوش ہے. عالیہ اور رنبیر کپور نے میڈیا کو ابھی اپنی بیٹی کی شکل نہیں‌دکھائی تاہم عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے فلم اونچائی کی خصوصی اسکریننگ کے دوران پہلی بار اپنی پوتی کے بارے میں بات کی۔جب اس موقع پر ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ اپنی بیٹی کو بچی کی پرورش یا اسکو سنبھالنے کےحوالے سے ٹپس دے رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں عالیہ کو بہت ساری ٹپس دے رہی ہوں ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عالیہ ایک ماں ہیں ان کو بہت ساری نئی چیزوں سے گزرنا ہے اور وقت انہیں بہت کچھ سکھا بھی دے گا . نانی نے اپنی پوتی کو قدرت کی بہترین نعمت قرار دے دیا۔ہم بہت خوش ہیں کہ سب

کچھ ٹھیک ہو گیا،انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ عالیہ بہت اچھی ماں ثابت ہوں گی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر جب انکے والد مہیش بھٹ کو ملی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے ایک نئے کردار کو ادا کرنے جا رہا ہوں. جس کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں.عالیہ بھٹ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آنے کے علاوہ ہارٹ آف سٹون سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

Shares: