سونیا حسین نے عامر لیاقت کی موت کا ذمہ کس کو ٹھہرایا؟

اداکارہ سونیا حسین جو کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میںوہ کہہ رہی ہیںکہ جنریٹر کا دھواں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کا صرف بہانہ ہی ہے اصل میں تو ہم سب یہ سوسائٹی اور حالات جو اُن کے لئے پیدا کئے گئے وہ ذمہ دار ہیں ان کی موت کے ۔عامر لیاقت بہت ہی مضبوط آدمی تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میرے بارے میں کسی کو جو بھی کہنا ہے کہے میںتو بس اپنا کام ہی کرتا جاﺅنگا اس انسان نے شدید ڈپریشن میں جا کر موت کو گلے لگا لیاان کا ایسا کرنا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔زندگی میں بہت سارے واقعات ہوتے ہیں جو ہمیں ہلا کر رکھ دیتے ہیں اور عامر لیاقت حسین کی موت ان میں سے

ایک واقعہ ہے۔جب میں نے لوگوں سے خبرشئیر کی ان کے انتقال کی خبر تو کچھ نے کہا افسوس ہوا اور کچھ نے کہا کہ اچھا ہوا وہ تو تھا ہی برا نسان ۔ سونیا حسین نے کہا کہ ہم کیسے یہ سوچ سکتے ہیں کہ ایک انسان اچھا نہیں ہے تو اسے مرجانا چاہیے اور اسکی موت پہ افسوس بھی نہیں ہونا چاہیے ۔جب انسان کے دل سے جینے کی امنگ نکل جاتی ہے تو پھر سادہ پانی بھی گلے میں پھنس کر موت کا بہانہ بن سکتا ہے ،سونا بھی موت کا بہانہ بن سکتا ہے ۔سونیا نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں ہر کوئی غیر اخلاقی مواد دیکھتا اور اسے آگے شئیر بھی کرتا ہے اسلئے کسی دوسرے کو اس بات پہ اتنا برا نہ جانیں کہ وہ مرجائے تو سوچا جائے کہ بہت اچھا ہوا

Comments are closed.