پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت ادکارہ سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو ’خود‘ کو سمجھنے کا مشورہ دے دیا۔

باغی ٹی وی : اداکارہ سونیا حسین اکثر و بیشتر معنی خیز پیغامامت شئیر کرتی رہتی ہیں بالخصوص انزائٹی ، ڈپریشن کے حوالے سے مداحوں کو اپنے مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اچھی صحت اور خوش رہنے کا طریقہ بتا تے ہوئے خود کو سمجھنے پر زور دیا-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے لکھا کہ تنہا رہیں، اکیلے کھائیں، اکیلے سوئیں اور اکیلے سیر و تفریح کریں۔

سونیا نے لکھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم کچھ عرصے میں اپنے معمولات سے الگ ہوجائیں اور کچھ وقت تنہا گزاریں اور اپنے آپ کو سمجھیں- خود پر غورو فکر کریں-
https://www.instagram.com/p/CHUpt_Igbj8/?igshid=gijxq6ew8z36
داکارہ ا نے اپنے آپ کو سمجھنےپر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے آپ کو سمجھیں کہ آپ کون ہیں اور اور جب آپ کو یہ سمجھ آجائے گی تو خود سے پیار بھی کرنے لگیں گے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مزاحیہ انداز میں مبارکباد بھی دی۔

Shares: