سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی میوزک ویڈیو ’کی جانا‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ سونیا حسین اورمحسن عباس حیدر کی غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع پربننے والی میوزک ویڈیو ’کی جانا‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

باغی ٹی وی :میوزک ویڈیو نے میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں بہترین میوزک 2020 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے یہ خوشخبری نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شئیر کی-


نبیل قریشی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور میامی فلم فیسٹیول کی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ یہ فیسٹیول کورونا وائرس کے سبب آن لائن یعنی فیس بک پر منعقد کیاگیا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 16 نومبر سے ہوا جو 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو کو رواں برس کی ابتدا میں میامی شارٹ فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ’کی جانا‘ میوزک ویڈیو کو فلم فیسٹیول میں ’ریڈ-محبت کا رنگ‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔

میوزک ویڈیو میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے نئے شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھایا تھا جنہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے اس گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

Comments are closed.