بیٹے پرمال اوربیوی کی محبت غالب آگئی:بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا

گوجرانوالہ:بیٹے پرمال اوربیوی کی محبت غالب آگئی:بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سفاک بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا۔

ذررائع کے مطابق گوجرانوالہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق بیٹا ہی باپ کا قاتل ہے، جائیداد ہتھیانے کے لیے بیٹے احتشام نے بیوی سے مل کر باپ کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔

تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں دو روز قبل ہونے والے قتل کا چھتیس گھنٹے بعد ڈراپ سین ہوگیا، بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا، ایس پی سول لائنز امتیاز محمود نے بتایا کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے ملزم نے بیوی سے مل کر باپ کو گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول شفیق کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نے باپ کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم افراد کی طرف سے قتل کرنے کا ڈرامہ رچایا شک گزرنے پر پولیس نے دونوں میاں بیوی سے تحقیقات کیں تو ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان محمد شفیق کو زہر دے کر مارنا چاہتے تھے لیکن زہر میسر نہ ہونے پر ملزمان نے گلا دبا کر اپنے باپ شفیق کو قتل کیا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔

Comments are closed.