بالی وڈ گلوکار سونو نگم کا شمار ہندی سینما کے مقبول اور کامیاب پلے بیک گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ فن کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے انھیں پدم شری جیسے کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے. سونو نگھم کے والد کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے. خبر کے مطابق ان کے والد کو ان کے سابق ڈرائیور نے لوٹ لیا ہے. اس چوری کے ھوالے سے ممبی کے ایک پولیس سٹیشن میں پرچہ درج ہوچکا ہے. پولیس تفتیش کررہی ہے کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پرسونو نگھم کے والد اگم کمار کے ملازم ایک سابق ڈرائیور کو بدھ کے

روز اندھیری میں ان کے ساتویں منزل کے فلیٹ سے 72 لاکھ روپے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ڈرائیور نے چوری کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے. اس نے کہا ہے کہ میں نے سونو نگم کے گھر میں چوری کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب مجھے آٹھ ماہ قبل نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ میرے پاس اگم کمارکے فلیٹ کی ڈپلیکیٹ چابی تھی جس کا استعمال کرکے گھر میں داخل ہوا اور رقم لیکر قرار ہو گیا. یوں سونو نگھم کے والد اپنے ہی سابق ملازم کے ہاتھوں‌لٹ گئے.

Shares: