سونو سود کی دنیا بھر سے افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل

0
31

بھارتی اداکار سونو سود نے دنیا بھر سے درخواست کی ہے کہ بے روزگار اور بے گھر ہونے والے افغانیوں کی مدد کی جائے-

باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افغانستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حالیہ صورتحال اور بحران سے متاثرہ بے گھر افغانیوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔


اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا دنیا بے گھر ہونے والے ہر افغان خاندان کو روزگار اور اچھی زندگی دے کر افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔


ایک اور ٹوئٹ میں بالی ووڈ اداکار نے افغانستان میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے لیے فکرمندی کا اظہار کیا اور لکھا وہ تمام ہندوستانی جو ساری زندگی افغانستان میں رہے اور اب بے گھر ہیں انہیں ہماری ضرورت ہے-

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت پر اتنا خوف سوار ہے کہ بھارت نے اپنا سفارتخانہ فوری بند کر دیا اور اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے لئے خصوصی پرواز چلائی ، اسکی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں تا ہم اب کابل پر طالبان کے کنٹرول کو ایک ہفتہ ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے قریب 100 سے زائد بھارتیوں کو اغواء کیا ہے-

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ انہیں طالبان نے اغوا کر لیا، بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن ابھی تک بھارتی حکام نے اس امر کی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب طالبنا کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا-

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85 بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے پرواز کر چکا ہے، طیارہ فیول بھروانے کے لئے تاجکستان میں اترا تھا، گزشتہ منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لئے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کیجانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

Leave a reply