باغی ٹی وی رپورٹ : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 874 روپے ہوگئی۔آج انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور یہ 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ ڈالر بھی صبح کے ٹائم کچھ اوپر ہوا لیکن پچھلے ٹائم کم ہوا اور یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔