پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین اور معروف اور سینئیر اداکار سمیع خان جلد ہی ایک ذہنی بیماری کواجاگر کرتے ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے-
باغی ٹی وی : اداکار سمیع خان اور سونیا حیسن جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم کے ڈرامے سراب میں نظر آئیں گے جس میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔
سراب نامی ڈرامے کے 2 ٹیزر ریلیز کیے جاچکے ہیں جن میں اس کے کرداروں اور کہانی کی جھلک پیش کی گئی۔
سمیع خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ڈرامے دو ٹیزر شئیر کئے ہیں پہلے ٹیزر کے سین میں دکھایا گیا کہ سونیا حسین اور سمیع خان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن دوسرے سین میں اداکارہ سونیا خوف کی حالت میں بھاگتی نظر آتی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CDdk1X1lxi9/?igshid=3fi3ia8qige
سمیع خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے دوسرے ٹیزر میں سونیا حسین اور سمیع خان اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہیں اور پھر شادی کے لباس میں اداکارہ سونیا حسین سمیع خان کو پہنچاننے سے انکار کرتی دکھائی دیتی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CDd_Z_oFx36/?igshid=6i9is7c38k2z
بعد ازاں ٹیز میں سمیع خان فون پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سونیا حسین اپنے خیال میں اداکار کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آتی ہیں جو اصل میں اکیلی باہر چلی جاتی ہیں۔
ڈرامے کے دونوں ٹیزر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سونیا حسین ذہنی بیماری کا شکار ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا-
اس ڈرامے کے ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ سونیا حسین کو سراب کا شکار دکھایا جاتا ہے جس میں وہ تنہا ہیں لیکن اپنے خیال میں تنہا کسی کی موجودگی محسوس کرتی ہیں –
دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سراب ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ خبردار جو کسی نے مجھے پاگل کہا-
https://www.instagram.com/p/CDd5nNDDd3Y/?igshid=17f8venm7jt9t
اس ڈرامے کی ریلیزنگ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ یہ جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم پر نشر کیا جائے گا-
واضح رہے کہ اس سے قبل سونیا حسین اور سمیع خان ایسییے تنہائی اور عشق زہے نصیب میں بھی اکٹھے کام کر چکے ہیں-