صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائم کووڈ 19ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پیر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کووڈ( 19.Covid) ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا ۔ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ملاقات اور رجسٹریشن کاونٹر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احمد شاہ نے کراچی کے ادیبوں، شاعروں ، صحافیوں، فنکاروں، ممبران آرٹس کونسل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ویکسینیشین کے لیے بہترین ماحول مہیا کیا ۔
جس کا بہت زیادہ اثر ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کی خواہش ہے کہ ان کو بھی اس سینٹر میں سہولت مہیا کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ احمد شاہ نے پہلے فن و ثقافت کی ترقی اور اب ویکسین سینٹر میں بہترین ماحول قائم کیا ہے، ان کی بہترین کاوشوں کو ہم سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل نے فن و ثقافت کی بہترین خدمت کی اور اب ویکسینیشن سینٹر سے مہم کو تیز کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کو حکومت سندھ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

Comments are closed.