وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی ابراہیم حیدری میں فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
صوبائی وزیر کے ہمراہ ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد، عدیل اختر اور دیگر بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر اور دیگر نے مرحوم محمد علی شاہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
صوبائی وزیر نے مرحوم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد علی شاہ کی ماہی گیروں کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
محمد علی شاہ نے ہمیشہ غریبوں، محنت کشوں اور بالخصوص ماہی گیروں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ ان کے انتقال سے ہم ایک مخلص اور عوام دوست انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔
اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Shares: