مزید دیکھیں

مقبول

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زیادہ...

پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر...

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان...

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی...

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا سے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ملاقات

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا سے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور سمیت نجی و سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ مالی پریشانیوں اور مہنگائی کے سبب نوکری پیشہ و سرکاری ملازمین کا اکیلے گھر چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے جس کے باعث گھریلو خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ گھریلو اخراجات کو بانٹنے کی جدوجہد میں نجی و سرکاری نوکریاں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب کم عمر بچے ہوں اور ماں باپ دونوں ہی نوکری پیشہ ہوں تو بچوں کی مناسب دیکھ بھال کے باعث دونوں ہی ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات کسی ایک کو مجبوراً نوکری چھوڑنی یا نوکری سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ اس محکمہ ترقی نسواں سندھ نے اس مسئلے کے حل کے لیے ڈے کئیر سینٹرز بنانے کے لیے اقدامات کیے جہاں سندھ سیکریٹیریٹ میں واقع ڈے کئیر سینٹر میں مختلف عمر کے سولہ بچے زیر تربیت ہیں جن کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اس سلسلے میں مزید ڈے کئیر سینٹرز کا قیام عمل میں لارہے ہیں جن کا تعمیراتی و آرائش کا کام آخری مرحلے میں ہے اور جلد ان کا افتتاح کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو نئے زیر تعمیر ڈے کئیر سینٹر کا دورہ بھی کروایا۔