سودخوروں کے خلاف اعلان جنگ۔سودخوروں کے چنگل میں پھنسے افراد رابطہ کریں۔قانونی و اخلاقی مدد فراہم کرونگا۔سردار محمد آباد ڈوگر۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے بزرگ سیاست دان و سابق تحصیل ناظم سردار محمد آباد ڈوگر نے کہا ہے کہ سودخوروں کے خلاف انہوں نے اعلان جنگ کردیا ہے۔سودخور معاشرے کا ناسور اور معاشرے کی تباہی کا سبب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد خاندان سودخوروں کے چنگل میں پھنس کر برباد ہو چکے ہیں اور سودخوروں نے ان پر زمین تنگ کررکھی ہے۔سودپرسود ادا کرکرکے زندگی کی جمع پونجیاں بھی ختم کرچکے ہیں اور متعدد افراد سودخوروں کے خوف سے گھر،بیوی بچے،والدین ،علاقہ اور وطن چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ لیے ہوے ہیں

۔سردار محمد آباد ڈوگر نے کہا کہ انہوں نےسودخوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔سودخوروں کے ظلم کا شکار لوگ فوری ان سے رابطہ کریں۔مفت قانونی و اخلاقی تعاون فراہم کیا جاے گا

Shares: