کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی وزیراعظم کو بھاری جرمانہ

0
40

ایس او پیز کی خلاف ورزی وزیراعظم کو بھاری جرمانہ

باغی ٹی وی : ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ناروے کے وزیراعظم کوساڑھے 3 لاکھ روپےجرمانہ ہوگیا . ایرنا سولبرگ نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں سماجی فاصلے کو نظرانداز کیا تھا.ناروے وزیراعظم نےگزشتہ ماہ سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر معافی بھی مانگی تھی

خیال رہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید پابندیاں ہیں . کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ32لاکھ 93ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 73 ہزار856 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ17 لاکھ 17ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 86ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 45ہزار 287افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

فرانس میں 49 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور98 ہزار65جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 46 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار845ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار980 اموات ہوچکی ہیں۔اٹلی میں37 لاکھ 17 افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 12 ہزار816افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 36 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر اور33ہزار201 اموات ہوئی ہیں

Leave a reply