ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں‌کی جائے گی ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

0
43

ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں‌کی جائے گی ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کریں گے، ماسک پہننے پر سختی سےعمل درآمد کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے کوئین میری کالج لاہور کی جانب سے کورونا فنڈ کے لئے7 لاکھ 89 ہزار روپے کا چیک دیا۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے وزیراعلی سے ملاقات کی اور کوئین میری کالج لاہور کی اساتذہ اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا چیک دیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کوئین میری کالج کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پراساتذہ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ کی جانے والی رقم کے امین ہیں، فنڈ کی رقم کو ایمانداری کے ساتھ حقداروں تک پہنچایا جائے گا- پاکستانی عوام نے ہمیشہ آزمائش میں متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے- پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے- کورونا وباء کے باعث معاشی اور سماجی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ہم سب کو بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلنا ہوگا-

واضح‌رہے کہ : کورونا وائرس سے مزید 81 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔ اب تک مرض سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہو گئی۔ پنجاب میں 52691، سندھ میں 51518، خیبر پختونخوا 17450 اور بلوچستان میں 8028 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 7934 ، گلگت بلتستان 1095، آزادکشمیر میں 604 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا، ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2632 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 29546 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں

Leave a reply