ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے، وزیراعظم عمران خان
ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے،وزیراعظم عمران خان
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی ٹیم اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، فخر ہے ساتھیوں نے کورونا بحران میں مدد کی.عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ اب سے اگر ہم ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے تو اس بحران سے نکل جائیں گے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔
سمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔مجھےفخر ہےکہ کروناء سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئےیہ تدبیر میرےکام آئی۔آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتےہیں توبحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گےانشاءاللہ۔ https://t.co/xC3kBWdxo3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 28, 2020
ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 72 ہزار 880 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 76 ہزار 318، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، آزادکشمیر میں 1,003 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں.
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 656 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار تینتس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔