ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوا تو حکومت کیا سخت ایکشن لے سکتی ہے ، میاں اسلم اقبال نے واضح‌کردیا

0
33

ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوا تو حکومت کیا سخت ایکشن لے سکتی ہے ، میاں اسلم اقبال

باغی ٹی وی :صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مین مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا.صوبائی وزیر نے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کے کاروباری وقت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو طے شدہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہو گا،شہریوں سے اپیل ہے کی وہ لیٹ آنے کی بجائے مارکیٹوں میں خریداری کے لئے جلدی آئیں تاکہ رش نہ ہوایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر پیر کے روز مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور اور فیصلہ کیا جائے گا
واضح رہے کہ پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزید تیز ہو گیا، 24 گھنٹوں میں 1452 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 33 اموت ہوئیں

پاکستان میں کل مریضوں کی مجموعی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 770 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1452 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، گلگت بلتستان میں 482، اسلام آباد میں 822 جبکہ آزاد کشمیر میں 91 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 750 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 51 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔،

Leave a reply