بھارتی اداکار سورج پنچولی جن پر اداکارہ جیا خان کی والدہ نے بیٹی کی خود کشی کا الزام لگایا لیکن بعد ازاں وہ ثابت نہ ہو سکا. سورج پنجولی جیا خان کے بوائے فرینڈ تھے. سورج پنجولی پر جب جیا خان کی خود کشی کا الزام لگا تو وہ کافی تنقید کی زد میں رہے ، ان کے ہاتھ سے بہت سارا کام چلا گیا، اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ سورج پنجولی نے جیا خان پرڈاکیومنٹری بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ سورج پنچولی نے حالیہ دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے کیس کے حوالے سے ڈاکیومنٹری کا حصہ ضرور بننا چاہیں گے اور اس ڈاکیومنٹری میں وہ کیس کے ان تمام پہلوں پر روشنی ڈالیں گے جو اتنے برسوں میں سامنے نہیں آئے۔

انہون نے کہا کہ ”جیا خان کی خود کشی کے الزام نے مجھے بہت متاثر کیا ” میں باہر کے ملک سفر نہیں کر سکتا تھا جہں جاتا تھ وہاں ہی یہ الزام میرے ساتھ ہوتا تھا ، مجھ سے لوگ بات نہیں کرتے تھے مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے . انہوں نے کہا کہ میں رئیلٹی شوز کا حصہ نہیں بننا چاہتا ، میں فلموں میں‌کام کرنا چاہتا ہوں ، اور اسی سے نام بنانا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ جیا خان سے بہت اچھی دوستی تھی وہ جلدی اس دنیا سے چلی گئی جس کا یقینا افسوس ہر دم ساتھ رہتا ہے. لیکن اسکی خود کشی سے میرا کسی قسم کا لینا دینا نہیں تھا.

یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

Shares: