لاہور: معذرت میں پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا: ارشد ندیم یہ کہہ کرپھرجیت گئے،اطلاعات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ معذرت میں عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔

ارشد ندیم نے بڑے اچھے انداز سے گفتگو کی اورکہا کہ ‘انشا اللہ اگلے اولمپکس میں مزید تیاری کے ساتھ جاؤں گا’ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح‌میرے اللہ نے چاہا وہ ہوگیا ، میرے اللہ چاہیں گے تووہ ضرور اگلے اولمپکس میں کامیابی حاصل کریں گے

ارشد ندیم کی طرف سے قوم کے سامنے اپنا کیس پیش کرتے ہوئے جس انداز سے معذرت کی اسے ہرذی شعورارشد ندیم کی جیت قراردے رہا ہے، اکثرصارفین تویہ کہہ رہے ہیں‌ کہ ارشد ندیم توہارا نہیں بلکہ جیت گیا ہے ، تیرا رویہ بہت اچھا لگا

 

 

https://twitter.com/ArshadNadeemPak/status/1423985844873043968

یاد رہےکہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے، ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

Shares: