کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار
لاہور: پولیس نے کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو اس کی اہلیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست گرفتار کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دی جانے والی درخواست میں مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اپنی 13 سالہ چھوٹی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس ضمن میں تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے گزشتہ دنوں سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر منشاد کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کیا گیا تھا عدالت نے درج مقدمے میں 13 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔
پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین اپنی بیٹی کو گھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے کہ ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا عدالت نے ملزم کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل فیس بک پر نوکری کا شتہار دیکھ کر لاہور سے راولپنڈی آئی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں رحمان آباد انڈر پاس کے نیچے نوجوان لڑکی سے زیادتی کی گئی مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق ملزم طلال منیر نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیا تھا لڑکی اپنی پھوپھی کے ہمراہ لاہور سے سے راولپنڈی نوکری کے لیے آئی۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم نے دس منٹ کا کہہ کر پھوپھی کو رکنے کا کہا اور مجھے اپنے ساتھ ہاسٹل لے آیا ملزم نے رات دو بج کر پینتالیس منٹ پر مجھے رحمان آباد انڈر پاس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
قبل ازیں جڑانوالہ میں نوکری کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے زبردستی مبینہ زیادتی کی گئی، ملتان چونگی لاہور کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ناہید بی بی سے اس کا تعلق تھا جو مجھے نوکری کے لیے جڑانوالہ ایک گھر لے گئی ،وہاں پرپہلے سے موجود اشتیاق وغیرہ نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گگو منڈی میں رشتہ کروانے کے بہانے بلا کر بیوہ خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی گئی، گزشتہ روز محمد منیر نے بیوہ خاتون کو فون کر کے رشتہ کروانے کیلئے بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
ادھر پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیااور اس دوران برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی،شجاع آباد کے علاقے بستی نوناری میں اوباش ملزم ساجد نے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ساجد نے اپنے 2 نامعلوم دوستوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر خاتون کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا-
دوران زیادتی 2 نامعلوم دوست خاتون کی برہنہ وڈیو بھی بناتے رہے خاتون کے شور شرابہ پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زیادتی کرنے والا ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور ساجد کے خلاف شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مدد کرنے اور برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا-