پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی ہے

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق واقعہ باغبانپورہ کی شالیمار ہاؤسنگ اسکیم میں پیش آیا ، سوتیلی ماں نے 8 سال کی بچی مسکان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،واقعہ کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے اور بچی کے باپ اور سوتیلی ماں‌کو گرفتار کر لیا ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا ہے، بچی مسکان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں،بچی کے والد سفیر احمد نے آمنہ سے دوسری شادی کی تھی

پولیس کے مطابق اہل محلہ کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں آمنہ کے تشدد سے بچی کی مبینہ طور پر موت ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا.

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

Shares: