جنوبی کوریا نے پاکستان کو2 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دے دیا ، کرونا سے نبٹنے کے لیے نہیں، توپھرکس لیے دیئے ، اہم خبرآگئی

0
33

اسلام آباد:جنوبی کوریا نے پاکستان کو2 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دے دیا ، کرونا سےنبٹنے کے لیے نہیں، توپھرکس لیے دیئے ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے پاکستان میں ٹڈی دل کی 2 دہائیوں کی بدترین صورتحال پر حکومت کو 2 لاکھ ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کوریائی سفیرکواک سونگ کیو کا کہنا تھا کہ ‘ٹڈی دل کے نقصانات سے پریشان پاکستان کے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کوریا کی حکومت نے ریلیف کے کاموں میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

کوریائی سفیرکواک سونگ کیو کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ یہ کوریا اور پاکستان کے درمیان باہمی زراعتی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی جس میں موجودہ پاکستان میں کوپیا سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے’۔

یہ فنڈ اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ذریعے پاکستان کو دی جائیں اور چھوٹے کسانوں تک جائیں گی جنہیں بحران کی وجہ سے غذائی قلت کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply