ملتان : تین سال ہوگئے مگرجنوبی پنجاب صوبہ نہ بن سکا:یوسف رضا گیلانی،اطلاعات کے مطابق ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا تین ماہ میں الگ صوبے ملنے کی بات کئی گئی تھی لیکن تین سال گزر گئے ہمیں سیکٹریٹ نہیں با اختیار صوبہ چاہیے

ملتان میں سابق وزیراعظم و سینٹ اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈیم کی جانب سے جتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے ہم نے تمام الیکشن جیتے ہیں اور جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے حکومت کو ہار کا سامنا پڑے گا

ہم نے سیٹیں جیت کر حاصل کی اگر ایک دو نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہوجائے پیپلز پارٹی جیت ہو جائے گی یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کرنا غلط بات ہے تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہم کشمیر کے دائرہ کے لیے بات کی ہے کشمیریوں نے اپنے لیے بہت جدوجہد کی ہے کشمیر ہمارے دل کے بہت قریب ہے

انہوں نے مزید کہا بھٹو نے کہا تھا ہم کشمیر کے لیے لڑھ سکتے ہیں ہم نے تعلیم ، صحت کے لیے بہت کام کیا ہے ہم نے الیکشن کے زریعے سندھ میں حکومت بنائی ہے آئے دن بجٹ پیش کیے جارہے ہیں گیس بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھا دی جاتیں ہیں

Shares: