راولپنڈی:جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید،4زخمی،اطلاعات کے مطابق آج پھردہشت گردوں کی طرف سے پاک فوج کے جوانوں پرحملہ ہوا ہے ،اس حملے میں‌ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئے۔

 

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔

 

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی جوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ جولائی میں شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے ،
یاد رہے کہ رواں سال 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Shares: