ایس پی فرقان عظمیٰ خان تشدد کیس کا پرچہ درج کرنے کی بجائے فرار، معطلی کا مطالبہ سامنے آگیا
لاہور:ایس پی فرقان عظمیٰ خان تشدد کیس کا پرچہ درج کرنے کی بجائے فرار، معطلی کا مطالبہ سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق عظمیٰ خان تشدد کیس کے حوالے سے ایک اوراہم صورت حال سامنے آئی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ اس ملک میں طاقتورکے لیے قانون بھی فرار کا راستہ فراہم کرتا ہے ، عظمی تشدد کیس کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ایس پی تھانہ چھوڑ کرکہیں فرارہوگیا
ذرائع کے مطابق حسان نیازی نے اس حوالے سے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس نے عظمی خان تشدد کیس کے حوالے سے ایس پی فرقان سے رابطہ کیا تاکہ ایک کمزورانسان پرہونے والے تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرے ، حسان نیازی کہتے ہیں کہ پہلے تو ایس پی فرقان نے حامی بھر لی لیکن جب میں پولیس اسٹیشن پہنچا تو ایس پی غائب تھا
People I want you to file complaint against @FurqanBilal039 who is the SP ops – he is suppose to register the FIR of #UzmaKhan case. He told me he will meet us but secretly rushed out and left the thana. This man is responsible primarily. #SuspendSPfurqan pic.twitter.com/y096EDUrOH
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) May 27, 2020
حسان نیازی کہتے ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ ایک ایس پی لیول کا آدمی بھی ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرتا بلکہ راہ فرار اختیار کرتا ہے ، حسان نیازی کہتے ہیں کہ اعلیٰ حکام کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ کمزورافراد کی بھی داد رسی ہوسکے ،