بیوی سے متعلق خبر چلائے جانے پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سیخ پا ہو گئے. سینئر کرائم رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی پریس کانفرنس میں ایس پی آپریشن انویسٹی گیشن نے سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز کو بازو سے پکڑ کر کھینچا اور بیوی سے متعلق خبر لگانے پر ناراضگی کا اظہار کیا.
کرائم رپورٹر نے ان کی بیوی کے ٹویٹ سے متعلق خبر لگائی تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں اور ٹرانسفر میرٹ پر نہیں ہوتے.
جب ایس پی عائشہ بٹ سے وضاحت طلب کی گئی تو انھوں نے کوئی جواب نا دیا اور اپنا ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا تھا.








